Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
منظور پشتین نے بلاول سے مدد مانگ لی | زرائع نیوز

منظور پشتین نے بلاول سے مدد مانگ لی

کراچی: ‏پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پی ٹی ایم رہنما نے بلاول بھٹو سے مفاہمتی جرگے میں نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تمام ملکی معاملات کو افہام و تفہیم اور پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے کیونکہ ہر چیز اور مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

بلاول بھٹو نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگے کے لیے فرحت اللہ بابر کو نامزد کیا جو آئندہ روز سے ہونے والی تمام بیٹھکوں میں شریک ہوں گے۔

‏واضح رہے کہ سول و عسکری حکام نے پی ٹی ایم سے مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین پر مبنی 22 جرگے تشکیل دیے تھے جن سے منظور پشتین کی بات چیت جاری تھی اور اب یہ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

قبل ازیں منظور پشتین نے الزام عائد کیا تھا کہ بات چیت کی کوشش کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں اور ان کے کارکنان کو تنگ کررہے ہیں اور ملک بھر سے پختونوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔