لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی رپورٹس سامنے آئیں جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے۔
انضمام الحق نے افسردانہ لہجے میں بتایا کہ لیگ اسپینر شاداب خان کی رپورٹس سامنے آئیں جس میں اس بات کی تشخیص ہوئی کہ وہ ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، دورہ انگلینڈ کے لیے وہ جائیں گے مگر کھیلنے کے بجائے علاج کرائیں گے۔
انضمام نے یہ بھی بتایا کہ شاداب ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہے اور کوشش ہوگی کہ وہ ورلڈکپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائے، ابھی ورلڈکپ کے ایونٹ میں کافی دن ہیں ہم کھلاڑی کا بہتر سے بہتر علاج کرائیں گے۔
دورہ انگلیںڈ کے لیے قومی کرکٹ بورڈ نے شاداب کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کرلیا تاہم دونوں ہی لیگ اسپینر انگلینڈ میں موجود ہوں گے جن میں سے ایک کھیلے گا اور شاداب علاج کرائیں گے۔
چیف سلیکٹر انضمام کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آئی ہیں اور ان میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص بھی ہوئی، بدقسمتی سے یہ ہمارے لیے اچھی خبر نہیں ہے مگر لیگ اسپینر کو انگلینڈ لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔
https://zaraye.com/sarafaraz-statement-in-favor-mali/
ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے بعد شاداب کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات بھی کم ہوگئے تاہم علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے بعد اُن کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے اور پھر رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے شاداب خان ورلڈکپ تک بہتر ہو جائیں گے تاہم انگلینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں انہیں آرام کا موقع دیا جارہا ہے، ہمیں امید ہے ورلڈ کپ سے قبل ساری چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔
https://zaraye.com/world-cup-squad-sarfraz-clear-fitness-test/
