Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
Ch Nisar Critisze Govt performance and message to pti

چوہدری نثار عمران خان پر پھٹ پڑے

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑے اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سب کچھ کہہ دیا۔

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کوپیغام پہنچائیں ہر ایک کوچورکہنےسےکام نہیں چلےگا ، مخالفین پرالزامات اورگالم گلوچ سےسیاسی استحقام نہیں آسکتا، نیب کومتنازع حکومت نےکیا لہذا عدالتوں اور قومی احتساب بیورو کو کام کرنے دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہرطرح سےپاکستان کےگردگھیراتنگ کیاجارہاہے، باہمی اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے،کوئی عمران خان کویہ بات کہے، ہمیں ایک بند گلی میں دھکیلاجارہاہے اور حکومت کی جانب سےقوم کومیٹھی گولی دی جارہی ہے، عوام کوتمام صورتحال سےآگاہ کیا جائے، اب عمران خان میں وہ جذبہ نہیں دکھتا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب تک مودی حکومت ہےآپ بھول جائیں کہ وہ پاکستان کوگنجائش دےگا، عمران خان کےمودی سےمتعلق حوالےکس قسم کےہیں، انہیں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے، ڈیڑھ مہینہ پہلےخوشخبری کاکہاتھااب تک کیا ہوا؟ پاکستان کاپیٹرولیم سیکٹر پرسب سےزیادہ ٹیکس لگتاہے ، 6ماہ میں مہنگائی کی شرح خطرناک حدتک پہنچےگی، مشکل ترین حالات آنے والے ہے، حکومت کچھ بوجھ خودبھی برداشت کرے، روپےکی قدرکم کرنےسےقرضےبڑھ جاتےہیں، عمران خان نےکہا3ہفتےکےبعدایک بڑی خوشخبری سناؤں گا ابھی تک کسی کو نہیں ملی۔