Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
goverment of pakistan representrator give bulshet reasons petrol prices

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، حکومتی وزرا کے احمقانہ دلائل… ویڈیو

اسلام آباد: ایک روز قبل درمیانی شپ حکومت نے اچانک پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ حکومتی اراکین پیٹرول مہنگا ہونے پر احمقانہ دلائل دے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ : ’’ اگر اضافہ نہ کیا جاتا تو ملکی معیشت کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا، ویسے بھی نئے ریٹ وفاقی کابینہ نے طے نہیں کیے بلکہ یہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش تھی‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عالمی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔   اُن کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خسارے سے بچنے کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کاطعنہ وہ دےرہےہیں جو خود ماضی میں آئی ایم ایف کےپاس گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے دلیل دی کہ پیٹرول کی قیمتیں ابھی بھی کم ہیں، اگر بھارت سے مؤازنہ کیا جائے تو یہ واقعی کم ہے کیونکہ ہم کرنسی کے حساب سے بھارت میں 140 روپے فی لیٹر پیٹرول دستیاب ہے۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برطانیہ، چین اور ترکی سے بھی کم ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملک کی معاشی صورت حال کے لیے ضروری تھا، اضافے کی بنیادی وجہ ڈالر، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے عائد ٹیکس کی شرح 52.6 فی صد تھی، ہماری حکومت آنے کے بعد ٹیکس کی شرح 23.6 فی صد پر لائی گئی ہے۔