Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پبلک نیوز سے ملازمین کی جبری برطرفی، نیوز ایکشن کمیٹی کا انتظامیہ کو الٹی میٹم | زرائع نیوز

پبلک نیوز سے ملازمین کی جبری برطرفی، نیوز ایکشن کمیٹی کا انتظامیہ کو الٹی میٹم

نیوز ایکشن کمیٹی کے کنونیئر عمیر علی انجم نے کہا ہے کہ پبلک نیوزسےملازمین کی جبری برطرفیاں اورتنخواہوں کی کتوٹی پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مالکان خوف خدارکھتے ہوئے ورکرز پررحم کریں، اگر ملازمتیں بحال نہ کی گئیں یا اس کا کوئی حل نہ نکالا گیا تو لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹ) پبلک نیوز سےجبری برطرفیوں اور ورکرز کو بیروزگارکرنےکےاس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گزشتہ روز نیوز ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کنونیرعمیرعلی انجم کی سربراہی میں این اےسی سیکریٹریٹ میں منعقدہوا۔ جس میں میڈیا کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے ساتھ مالکان کاتضحیک آ میزرویہ ناقابلِ برداشت ہے نیوزایکشن کمیٹی نے تمام صورت حال پرمیڈیا ہاؤسز کے مالکان سے بات چیت کی لیکن جو وعدے مالکان نے کئے تاحال وہ وفاکی معراج نہیں پاسکے، اداروں سے صحافیوں کو روزانہ کی بنیادپر نوکریوں سے فارغ کرنے کا یہ سلسلہ نہیں رکا تو نیوزایکشن کمیٹی جلد اپنے لائحہ عمل کااعلان کرتےہوئے میڈیا ہاؤسز اورمالکان کے خلاف گرینڈ احتجاج کرےگی۔