ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد میں حالیہ دنوں یوسی 21 چیئرمین نعیم الدین بیٹر ناصر کے ہمراہ دکانداروں سے تصادم ہوا تھاِ آل کراچی اسمال ٹریڈر حیدری کیبن ایسوسی ایشن نے پرامن احتجاج کیا۔
احتجاج میں حیدری کیبن ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ہمارا ناصر بیٹر سے نا تو کوئی تعلق ہے نہ ہی وہ ہماری ایسی سی ایشن کا صدر ہے لہذا اُس کے خلاف جو ممکن ہو وہ کیا جائے۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر یوسی 21 کے چیئرمین نعیم الدین یا کسی اور نے بھتے یا پیسہ وصولی کے لیے دباؤ میں لینے کی کوشش کی تو تمام کیبن احتجاجی طور پر بند کردیے جائیں گے۔

حیدری مارکیٹ میں دو روز قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں یوسی چیئرمین کی دکاندار کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر اہلکار نے ہوائی فائرنگ کردی تھی۔
