Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مرنے سے پہلے مشال خان نے کیا چیز مانگی؟ اور مرتے وقت کیا کہا؟ دوست کا حیران کن اعتراف | زرائع نیوز

مرنے سے پہلے مشال خان نے کیا چیز مانگی؟ اور مرتے وقت کیا کہا؟ دوست کا حیران کن اعتراف

مردان (ویب ڈیسک)عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل کئے جانیوالے مشال خان کے دوست نے کہا ہے کہ مشال نے مرنے سے پہلے پانی مانگا،کلمہ پڑھا اور ہسپتال لیجانے کیلئے کہا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشال خان کے دوست کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کو نہیں جانتا اور مجھے نہیں معلوم کہ حملہ کرنیوالے کہا ں سے آئے،مشال سیڑھیوں پر گرگیا تھا او ر دم توڑنے سے قبل اس نے پانی مانگا،کلمہ پڑھا اور ہسپتال لیجانے کیلئے کہا۔یاد رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں مشتعل طلباء کی جانب سے تشدد کرکے قتل کردیاگیا تھا۔

یاد رہے چار روز قبل مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ساتھی طلباء نے مشعال خان نامی نوجوان کو توہین رسالت کا الزام دے کر تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔

بشکریہ ڈیلی اوصاف