رینجرز اختیارات ختم ہونیکا آخری دن، پی پی شش و پنج کا شکار

کراچی : سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات ختم ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا، جمعہ کی رات بارہ بجے رینجرز اختیارات کی مدت ختم ہو جائے گی۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ سرکار رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں توسیع دینے پر شش و پنج میں مبتلا ہوگئی، رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں یا نہیں، صوبائی حکومت نے معاملے پر ٹال مٹول شروع کر دی۔

دوسری جانب رینجرز سندھ کو حاصل خصوصی اختیارات چودہ اپریل کی رات کو ختم ہو جائیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی تھی، جس میں رینجرز اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی، لیکن سندھ حکومت تاحال شش و پنج کا شکار ہے جس کی وجہ سے سمری پر دستخط نہیں کئے جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال سولہ جنوری کو رینجرز سندھ کے خصوصی اختیارات میں نوئے روز کی توسیع دی گئی تھی۔ سماء

بشکریہ سماء ٹی وی

اپنا تبصرہ بھیجیں: