غیر اسلامی تہوار پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا آئین پاکستان کے منافی ہے، عبد الرحمان سلفی

امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا مفتی عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ غیر اسلامی تہوار بسنت، ہولی و مخلوط ذریعہ تعلیم و سرگرمیاں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے تہواروں پر عائد پابندی واپس لینے کا ہائر ایجوکیشن کا حالیہ فیصلہ ملک کی نظریاتی اساس و آئین کے منافی ہے ۔

مولانا مفتی عبدالرحمن سلفی کہا یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لہذا اس کا تقاضہ ہے کہ یہاں اسلامی قوانین و تعلیمات کے منافی امور سے اجتناب کیا جائے خصوصا ہماری نوجوان نسل کو بے راروی، غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے لیکن لبرل و اسلام کی حدود کو پامال کرنے والے بعض عناصر ملک کی اعلی تعلیمی ادروں سے ایسی سرگرمیوں کی حمایت کرتےہیں جو کہ نہ صرف اسلام و نظریہ پاکستان کے منافی ہیں بلکہ نوجوان نسل کے اخلاقی بگاڑ کا سبب ہیں۔

مولانا سلفی نے مزید کہا کہ اسلام میں غیر نصابی سرگرمیوں کی پابندی نہیں ہے بلکہ نوجوان نسل کےلیے مثبت سرگرمیاں ضروری ہیں لیکن اخلاقی حدود واسلامی تعلیمات کو پامال نہ کیا جائے تاکہ ہمارا معاشرہ بے راہ روی ودیگر برائیوں سے محفوظ رہ سکے اور نوجوان نسل اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: