Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عزیر بلوچ کے پی پی سے تعلقات، بیٹی نے نیا پیڈورا باکس کھول دیا |

عزیر بلوچ کے پی پی سے تعلقات، بیٹی نے نیا پیڈورا باکس کھول دیا

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو پاک فوج نے آرمی ایکٹ کے تحت اپنی تحویل میں لے لیاہے جس کے بعد اب ان کی بیٹی بھی منظر عام پر آ گئیں، وہ کہتی ہیں کہ ان جب سے ان کے پاپا گرفتار ہوئے ہیں سندھ سرکار نے منہ پھیر لیا ہے جب وہ لیاری میں تھے تو سب آ تے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ جب اس کے پاپا جب سے گرفتار ہوئے ہیں اس وقت سے سندھ سرکار نے منہ پھیر لیا ہے اور وہ جب لیاری میں تھے توسب آتے تھے لیکن اب فریال تالپور، شرجیل میمن، شرمیلا فاروقی کوئی فون تک نہیں اٹھارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کوئی جاسوس نہیں ہیں ،انہیں لاپتہ ہوئے 16 ماہ گزر چکے ہیں اور ہم رہائی کیلئے وکیل نہیں کریں گے سب کچھ اللہ پر چھوڑتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کوئی ایرانی یا بھارتی نہیں آیا اور نہ ہی ان میں سے کسی سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔

عزیر بلوچ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام نہاد رہنماوں نے استعمال کیا، میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ میرے والد کو تحفظ فراہم کیا جائے ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ثانیہ ناز میرے والد کے دل میں جگہ بنانا چاہتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے گھر میں نوکرانیوں کی طرح رہتی تھی۔ ثانیہ ناز  یا جاوید ناگوری کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو کھانا کھلا سکیں وہ دعوت میرے والد عزیر بلوچ ہی کی جا نب سے دی گئی تھی جس میں شرمیلا فاروقی اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے تھے۔