اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے عید الفطر پر چار روز کی تعطیلات دی گئی ہیں، نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں کی چھٹیاں چار جون سے سات جون تک ہوں گی۔
ہفتہ وار تعطیلات والے اداروں کو 7 روز کی چھٹیاں ملیں گی اسی طرح سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی جمعے کے بعد سے دفاتر نہیں جائیں گے۔
