Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید الفطر، چاند کی پیدائش آج ہوگی، نظر کل آئے گا | زرائع نیوز

عید الفطر، چاند کی پیدائش آج ہوگی، نظر کل آئے گا

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹٰ کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت چار جون کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ شوال 1440 ہجری کے چاند کی پیدائش آج دوپہر تین بج کر دو منٹ پر ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے 16 منٹ ہوگی اس لیے چاند ایک گھنٹے تک کراچی اور اُس کے مضافات میں واضح نظر آئے گا۔

ملک بھر میں عید الفطر پانچ جون کو منائے جانے کا قوی امکان ہے، حیران کُن اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مصری کیلنڈر کے تحت چلنے والی بوہرہ کمیونٹی بھی پانچ جون کو ہی عید منائے گی۔