کراچی: موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں عید کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کل سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور بیشتر علاقے لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے اور دوسرے روز موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ دونون دنوں میں درجہ حرارت 39 سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
جب کہ 8 جون کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا، سمندری بادل اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی تاہم اُس سے پہلے سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی۔
