Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چیک پوسٹ فائرنگ:‌ قصور وار کون؟‌ فیصلہ جرگہ کرے گا | زرائع نیوز

چیک پوسٹ فائرنگ:‌ قصور وار کون؟‌ فیصلہ جرگہ کرے گا

شمالی وزیرستان میں واقع خر کمڑ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی، مشیر ضم اضلاع اجمل وزیر نے میران شاہ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل 9 رکنی جرگہ تشکیل دے دیا۔

خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمود خان کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چند روز قبل وزیرستان کے علاقے خڑ کمڑ میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیق کے لیے 9 رکنی جرگہ تشکیل دے دیا جو فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے میران شہا میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور تصادم کے حوالے سے مثبت پیش رفت اور دونوں فریقین کے تنازع کو حل کرنے کےلیے جرگہ تشکیل دینے پر افراد کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جرگے کا اجلاس پشاور میں رکھا گیا تاکہ سب کو یقین دلایا جاسکے کہ شمالی وزیرستان میں کسی صورت امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دی جائے گی، فاٹا سمیت دیگر قبائلی اضلاع کے مفاد میں مسئلے کے حل کے لیے قبائلی اقدار اور راویات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

وزیرستان چیک پوسٹ فائرنگ، مقتولین اور زخمیوں کو حکومت کا رقم دینے کا اعلان

جرگے میں وزیرستان کے چیف ملک نصراللہ خان، داوڑ قبیلے کے سربراہ ملک خان زیب خان، ملک شاہ نواز خان مداخیل، ملک خان مرجان داردونی، ملک حبیب اللہ درپہ خیل، ملک جان فراز خان داردونی، ملک امیر قدیر خان درپہ خیل، ملک غلام خان مدرخیل اورملک پیر عقل زمان تاپی داوڑ شامل ہیں۔

جرگے نے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی جانب سے اعلان کردہ مالی امداد کے تحت چند متاثرین میں چیکس تقسیم کیے۔ خیال رہے کہ اس واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے، پاک فوج نے حملے کا الزام پی ٹی ایم پر لگا کر اُن کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے امدادی چیک دینے کا بھی اعلان کیا۔

شمالی وزیرستان فائرنگ، پاک فوج نے سیلف ڈیفنس کیا