Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مشعال کیس: قاتلوں کے ہمدرد مجھے قتل کرسکتے ہیں، آئی جی خیبرپختونخواہ | زرائع نیوز

مشعال کیس: قاتلوں کے ہمدرد مجھے قتل کرسکتے ہیں، آئی جی خیبرپختونخواہ

پشاور: آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ مردان یونیورسٹی میں قتل کئے جانے والے نوجوان مشال خان کو صفائی کا موقع دینے سے پہلے ہی قتل کردیا گیا، مشعال کے قاتلوں کے ہمدرد ہمارے درمیان موجود ہیں اگر میں نے کیس کی زیادہ تحقیق کی تو قتل کیا جاسکتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختون خوا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور چند افراد کی جانب سے مشال خان اور ان کے 2 ساتھیوں کے خلاف اطلاع ملی تھی کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ ادا کئے ہیں جس پر کارروائی کے لئے دوسرے روز ٹیم تشکیل دی گئی اور یونیورسٹی روانہ کردیا گیا تاہم تفتیش سے کچھ دیر پہلے ہی مشال خان کو قتل کردیا گیا اور اسے صفائی کا بھی موقع نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشال خان کے 2 دوستوں نے بیان ریکارڈ کرایا ہے اور انہوں نے اپنی اور مشال کی بے گناہی کا حلف دیا ہے جب کہ مشال خان کے قتل سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کوئی بھی متنازعہ مواد موجود نہیں تھا۔

صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ مشال خان کی لاش ڈی ایس پی مردان حیدر خان نے نکالی اور پرتشددہجوم سے بمشکل اپنی جان بچا کر نکلے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری خان عبدالولی خان یونیورسٹی پہنچی اور 59 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے متعدد افراد کے کپڑے خون آلود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے یونیورسٹی کو خالی کروا کر کمروں کی تلاشی بھی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔