Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کوئٹہ:‌ 3 چینی باشندے اغواء | زرائع نیوز

کوئٹہ:‌ 3 چینی باشندے اغواء

کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سےبچے سمیت 3 چینی باشندوں کو اغوا کرلیاگیا۔ مزاحمت پر فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا۔

دومغویوں کی شناخت لی ژانگ ہنگ اورمنگ لیاسی کےناموں سےہوئی ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان غیر ملکی میاں بیوی اور بچے کو اغواء کرکے لے گئے۔

ابتدائی معلومات کےمطابق دونوں مغوی جناح ٹاؤن میں شاپنگ کےلئےمقامی مارکیٹ گئےتھے۔ اس دوران کار سوار نامعلوم افراد انہیں اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

ایک شخص نے اغوا کاروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چینی باشندوں کےاغواء کےحوالےسےتحقیقات کی جارہی ہیں۔

شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ اورآنےجانےوالےراستوں کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ شہربھرمیں پٹرولنگ اورچیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔