Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ججز بھی متاثر، رپورٹ طلب | زرائع نیوز

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ججز بھی متاثر، رپورٹ طلب

کراچی کے شہریوں کی فریاد آخر کار سن لی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نےکے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو 29 مئی کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں بینچ نے کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ شہر میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا تھا۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے استفسار کیا کہ2015 میں سیکڑوں شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جاں بحق ہوئے، کیا اب بھی کے الیکٹرک لوگوں کے مرنے کا انتظار کررہا ہے؟

بتایا جائے کے الیکٹرک لوشیڈنگ کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کررہی ہے؟

کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ جامشورو میں پول گرنے اور گیس کی کمی کی وجہ سے ہورہی ہے، سندھ حکومت بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔کے الیکٹرک کو اس وقت 6سو میگاواٹ سے زائد بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔