Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کو منافق قرار دے دیا | زرائع نیوز

عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کو منافق قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی نے اپنے والد کو منافق قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گزشتہ دنوں سعودی عرب پہنچے، دونوں نے اپنے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

شائقین نے تصاویر کو پسند بھی کیا مگر عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے اُن پر شدید ردِ عمل دیا۔

دعائے عامر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں والد کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’مکہ، مدینہ یا جہاں تمھارا دل کرے وہاں جاؤ، لیکن اللہ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرتا جنہوں نے گھروں کو توڑا اور اپنے اہلخانہ کو گمراہ کیا۔

انہوں نے اپنے والد کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اتنی بڑی منافقت دیکھنا بہت ہی افسوسناک ہے ‘‘۔ دعائے عامر نے اپنی سوتیلی والدہ سیدہ طوبیٰ عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عورت کے گناہ کبھی بھی معاف نہیں کیے جاسکتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اے آر وائی کے پروگرام میں انکشاف کرچکے ہیں اُن کے بچوں کو ٹویٹر پر لایا جاتا ہے، معروف اینکر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اشارہ دیا تھا کہ بچے اپنے والدہ بشریٰ عامر کے کہنے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔