Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاپتہ والد کی تلاش کے لیے احتجاج کرنے والا علی حیدر بھی لاپتہ | زرائع نیوز

لاپتہ والد کی تلاش کے لیے احتجاج کرنے والا علی حیدر بھی لاپتہ

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے علی حیدر کی گزشتہ روز گمشدگی کی خبریں سامنے آئیں جس کی حامد میر نے بھی تصدیق کی۔

علی حیدر کے والد رمضان بلوچ گزشتہ کئی عرصے سے جبری طور پر گمشدہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے کسمن بچے نے کوئٹہ تا اسلام آباد دیگر لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ لانگ مارچ کیا تھا۔

لاپتہ رمضان بلوچ کا بیٹا علی حیدر بھی لاپتہ

ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے کیمپ میں علی حیدر نے سیکورٹی فورسز اور خفیہ ادروں کی جانب سے اپنے لاپتہ والد کے لیے احتجاج کرنے سے باز رکھنے کا زکر بھی کیا تھا۔

حامد میر نے بچے کی جبری گمشدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بچے کو میں نے گزشتہ سالوں اُس وقت دیکھا تھا کہ جب وہ اپنے والد کی رہائی کے لیے کوئٹہ سے پیدل مارچ کر کے اسلام آباد پہنچا تھا، افسوسناک امر یہ ہے آج وہ خود بھی لاپتہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ReleaseAliHaider# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

https://twitter.com/Salamsabr/status/1141623063613706240

https://twitter.com/samreenbaloc/status/1141470170885578760