Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پناہ گزینوں‌ کا عالمی دن، کتنے کروڑ افراد مہاجر کیمپوں‌ میں‌ زندگی بسر کررہے ہیں؟ | زرائع نیوز

پناہ گزینوں‌ کا عالمی دن، کتنے کروڑ افراد مہاجر کیمپوں‌ میں‌ زندگی بسر کررہے ہیں؟

دنیا بھر میں آج یعنی 20 جون کو پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہاہے ، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 7 کروڑ کے قریب افراد دنیا بھر کے مہاجر کیمپوں میں موجود ہیں۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زندگی بچانے کے لیے مہاجر کیمپوں میں زندگی گزارنے والے کروڑوں افراد مشکلات سے دوچار ہیں۔ عالمی سطح پر پناہ گزینوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

بیشتر اسلامی ممالک کے لوگ اپنے ملکوں میں ہونے والی خانہ جنگی کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہوئے، شام، مصر سے سب سے بڑی انسانی ہجرت ہوئی۔

فرانس، جرمنی، یورپین ممالک ، کینیڈا وغیرہ نے اپنی سرحدیں مہاجرین کے لیے کھولی تو ضرور البتہ کچھ عرصے بعد انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہوا، واحد کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جو تاحال مہاجرین کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔

امریکا نے میکسیکو سے ہجرت کرنے والوں پر بھی اپنی سرحدیں بند کردیں، اس دن کو منانے کا آغاز اقوامِ متحدہ میں پیش ہونے والی قرارداد کے بعد کیا گیا۔