کراچی: رکن قومی اسمبلی اسلم خان اور رکن سندھ اسمبلی عمر عماری کی قیادت میں کے بی سی اے کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعمیر ہونے والے پورشن توڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاقت آباد گلبرک میں غیرقانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں، ساٹھ گز پر پانچ منزلہ عمارتیں بنانا خطرناک ہے، اگر زلزلہ آجاتا ہے تو اسکے لیئے عمارتوں میں بڑی تباہی آسکتی ہے، کسی بھی نا گہانی حادثے کو ذمہ دار کون ہوگا؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارات کے خلاف آپریشن آپریشن مک مکا کے لیے کیا جاتا ہے، فوج سے رینجرز سے اپیل ہے کہ ایس بی سی اے کو تحویل میں لیں۔
