اسلام آباد: اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
