Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان مفرور قرار، نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کا حکم | زرائع نیوز

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان مفرور قرار، نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کا حکم

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد صدیقی اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت مقدمے میں اشتہاری ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مراسلہ بھی آج ہی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو الطاف حسین کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔