Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی حکومت نے عازمین حج و عمرہ کو بڑی سہولت دے دی | زرائع نیوز

سعودی حکومت نے عازمین حج و عمرہ کو بڑی سہولت دے دی

ریاض: سعودی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انوکھا اقدام کیا جس کے تحت 10 زبانوں پر عبور رکھنے والے افسران کو ہوائی اڈوں پر بنائے جانے والے کاؤنٹرز پر تعینات کیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹر آف پاسپورٹس (جوازات) نے ائیرپورٹس پر عازمین کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے افسران اور فوجی اہلکاروں کی خصوصی تربیت کروائی جس کے تحت انہیں دنیا کی 10 بڑی زبانوں سے واقفیت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹس پر تعینات ہونے والے اہلکار انگریزی، اسپینش، جیپنیز، فارسی، اردو، ترکش سمیت دیگر 10 زبانیں بولنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ، مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوں اور وہ اپنے مسائل یا پریشانی سے اہلکاروں کو آگاہ کرسکیں۔

سعودی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ دنیا بھر سے حج و عمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، اس ضمن میں اہلکاروں سمیت دیگر عملے کی بھی خصوصی تربیت کی گئی۔