کراچی اجتماع سے گمشدہ موٹرسائیکل کے مالکان کے لیے خوشخبری

کراچی: تبلیغی جماعت کے اورنگی ٹاؤن اجتماع سے گمشدہ ہونے والی موٹرسائیکلوں کا سراغ  لگا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تبلیغی جماعت کی جانب سے سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اجتماع کے آخری روز دعا میں تقریباً 8 لاکھ افراد نے شرکت کی اور خدا کے حضور معافی طلب کی۔

عوام کی اتنی بڑی تعداد کے باعث انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات ناکافی ثابت ہوئے اس باعث موٹرسائیکل پر جانے والے کئی لوگ بغیر گاڑی گھروں کو روانہ ہوئے۔

گزشتہ روز تبلیغی جماعت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کی موٹرسائیکل کھو گئی یا مل نہیں سکیں تھیں وہ دوبارہ اجتماع گاہ پہنچ کر وہاں کھڑی موٹرسائیکلیں دیکھ لیں۔

اجتماع گاہ میں اس وقت 43 موٹرسائیکلیں کھڑی ہیں مالکان اپنے ہمراہ اصل کاغذات اور شناختی کارڈ لائیں اور اپنی گمشدہ موٹر سائیکل واپس لے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

7 تبصرے “کراچی اجتماع سے گمشدہ موٹرسائیکل کے مالکان کے لیے خوشخبری

اپنا تبصرہ بھیجیں