سکھر۔نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم کی میئر سکھر ارسلان شیخ سے ملاقات ہوئی جس میں میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی جبری برطرفیوں کے حوالے سے آ گاہ کیا۔
عمیر علی انجم نے مطالبہ کیا کہ سکھر میں میڈیا ہاؤسز سے برطرف کئے گئے ورکرز کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے، میڈیا ہاؤسز کو خطوط لکھ کرتنبیہ کی جائے کہ ورکرز کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں، اگر صحافیوں کی برطرفیوں کے سلسلے کو ناروکا گیاتو کراچی تاخیبر ملک گیر احتجاج کریں گے۔
اس موقع پر ارسلان شیخ نے سکھر آمد پر عمیر علی انجم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیوز ایکشن کمیٹی نے اپنے ساتھیوں کے لئے مثالی جدوجہد کی ہے، نیوز ایکشن کمیٹی کی نشاندہی پرسکھرکی شہری حکومت اقدامات کرے گی، اس موقع پر میئر سکھر ارسلان شیخ نے کنوینر نیوز ایکشن کمیٹی عمیر علی انجم کواجرک اور گلدستہ پیش کیا۔
