کراچی: سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے اختیارات ملنے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مقدمات کا اندراج شروع کردیا۔
اے آر وائی کی خبر کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ دہشت گردو کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج کرلیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف 14 مقدمات درج کیے۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں (سپاہ صحابہ، جماعت الدعوۃ، سپاہ محمد) کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو اختیار ملنے کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاون کرنے پر دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، اب کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا مینڈیٹ مل گیا۔
ایف آئی اے نے بھی سی ٹی ڈی سندھ کو کچھ تحقیقات بھیجی تھیں، سی ٹی ڈی نےانکوائریز مکمل کرنے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے۔
