Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مراد سعید کے والد کا چالان کرنے والا ٹریفک پولیس ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا | زرائع نیوز

مراد سعید کے والد کا چالان کرنے والا ٹریفک پولیس ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا

سوات: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کا چالان کرنے والے ٹریفک پولیس افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما کے والد نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پولیس افسر نے اُن کا چالان کیا، اس بات کی اطلاع جیسے ہی مراد سعید کو ملی انہوں نے پولیس افسر پر برہمی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کو برطرف کرنے کے لیے رابطے شروع کیے۔

صوبائی حکومت نے مراد سعید کے رابطے کرنے پر چالان کرنے والے اہلکار کو ڈیوٹی سے برطرف کردیا۔ سماء نیوز نے مراد سعید کے والد سعید اللہ نے 315 روپے کا چالان ہونے کے بعد اہلکار کو تھپڑ بھی مارا، یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔

چالان کاٹنے کے ایک گھنٹے بعد ہی اعلیٰ افسران نے ہدایت کے مطابق محمد حیات نامی افسر کو نوکری سے نکلنے کا حکم جاری کیا۔