Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شعیب اختر تو تڑاک پر اتر آئے، معاملہ کیا ہے؟ |

شعیب اختر تو تڑاک پر اتر آئے، معاملہ کیا ہے؟

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کسی چیز کا لحاظ نہیں کیا اور وہ علی ظفر کو مخاطب کرنے کے لیے تو تڑاک کرتے رہے۔ یا درہے کہ عام طور پر یہ انداز نا خواندہ یا کم تربیت یافتہ لوگ کرتے ہیں، شعیب اختر کے اس انداز کو دیکھ کر مداح حیران بھی ہوئے۔

معمہ کیا ہے؟

شعیب اختر نے گلوکار و اداکار علی ظفر کو ٹویٹر پر مینشن کر کے کہا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو؟ ، اس پر اداکار نے منفرد جواب دیا اور سوال پھینکا کہ ’ہے بڑی باؤلنگ کرواتے ہیں آپ؟

بعد ازاں شعیب اختر نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے علی ظفر سے وقت اور جگہ معلوم کرلی اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بلّے پر ایک بھی بال کھیل کے دکھا دیں۔ علی ظفر نے ایک گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے وقت کی ایک تصویر اپلوڈ کی اور کہا کہ میں گراؤنڈ میں آپ کا انتظار کررہا ہوں۔

اس کے ساتھ علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ شعیب اختر کو 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک بال وہ بھی کروائیں گے۔ شعیب اختر نے علی ظفر کو راک اسٹار کہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اچھی سی پریکٹس کرلیں۔