Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عراق پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاء کی قرداد منظور، ٹرمپ کا مزید قیام کا اعلان | زرائع نیوز

عراق پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاء کی قرداد منظور، ٹرمپ کا مزید قیام کا اعلان

بغداد: عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے فوری انخلاء سے متعلق قرار داد منظور کرلی جبکہ ٹرمپ نے عراق میں اپنی افواج کے مزید قیام کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے متعلق قرار پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام غیرملکی فوجیوں کی واپسی کے لیے کام کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی ملک کی فوج اپنے عزائم کے لیے ہماری سرزمین استعمال نہ کرے۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ غیر ملکی افواج ہماری فضائی حدود اور بحری راستوں کو بھی کسی صورت استعمال نہ کرے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج عراق میں مکمل امن قائم ہونے تک قیام کریں گے اور وہ اپنا آپریشن بھی جاری رکھیں گی۔