Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا حتمی فیصلہ، 23 مارچ کو حکومت اعزاز بھی دے گی | زرائع نیوز

ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا حتمی فیصلہ، 23 مارچ کو حکومت اعزاز بھی دے گی

پاکستان کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دے دی گئی ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین ڈیرن سیمی سے محبت کرتے ہیں جس کا مظاہرہ اکثر اوقات کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ وہ پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرکے بھی کرتے رہتے ہیں ۔ ڈیرین سیمی کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ اسی دن نہیں اعزازی شہریت بھی دی جائے گی ۔

ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی اور دل جیت لیے ، جب پاکستان کے حالات خراب تھے اور کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو اس وقت ڈیرن سیمی نے حامی بھری اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا ۔

وزیراعظم ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی اور دیگر حکام کی جانب سے ڈیرین سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کی سمری صدر پاکستان کے پاس تھی جس پر عارف علوی نے اب دستخط کر دیئے ہیں۔