Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رئیس عرف مما کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 4 ہفتوں کےلئے ملتوی |

رئیس عرف مما کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 4 ہفتوں کےلئے ملتوی

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کا جرم میں سزا یافتہ مجرم ایم کیوایم سابق سیکٹر انچارج ریئس عرف مما کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملزم کے وکیل مشتاق احمد کی عدم حاضری کے باعث سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے محمود انور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 2012 میں ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کردیا تھا ملزم نے 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کیا گیا تھاانسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی عدالت نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے جرم میں دس دس سال قید کی علیحدہ سے سزا سنائی تھی ۔