کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کارڈیو اسپتال کے فنڈز میں 38 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن نیب انکوائری میں پیش رفت نا ہونے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
نیب حکام کی جانب سے انکوائری سے متعلق سیل رپورٹ پیش کی درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے رپورٹ نیب کو واپس کردی عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ آج درخواستگزار کے وکیل نہیں آئے رپورٹ لے جائیں۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل ایان میمن دوسری کورٹ میں مصروف تھے پیش نہیں ہوسکے عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ این آئی سی وی ڈی کی انکوائری چل رہی ہے یا مکمل ہوگئی نیب نے بتایا کہ انکوائری مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی گئی ہے۔
ڈاکٹر طارق شیخ درخواست گزارنے بتایا کہ نیب نے 2020 میں کارڈیو اسپتال میں کرپشن کی انکوائری شروع کی تھی ۔
