کرونا وائرس، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طالب علموں‌ اور ٹیوٹرز کے لیے اہم اعلان

اسلام آباد: آن لائن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کی اختیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ حفاظتی اقدات کی روشنی میں طلبہ اور ٹیوٹرز کو اہم ہدایت کی گئی ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ طلبہ اپنے داخلہ فارم اور دیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں یا آن لائن اپلائی کریں۔ طلبہ ، ٹیوٹرز و دیگر افراد کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہ کہ طلبہ کو اس دوران جو بھی مسئلہ پیش آئے وہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن نمبر 051468112051 نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں، یونیورسٹی نے یہ اقدامات ایچ ای سی اور حکومتی فیصلوں کی روشنی میں کیے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام پروگرامز کے امتحانات اور ورک شاپس کو بھی پندرہ اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: