پشاور: سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کر گیا، جس کا تعلق پشاورسے بتایا گیا۔ اسی حوالے سے اب صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ایک مریض انتقال کر گیا، وہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر لایاگیا تھا۔ جس کا علاج جاری تھا تاہم ان ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ہم ہر کسی کو اس متعلق آگاہ رکھیں گے۔
اس حوالے سے اب اسپتال انتظامیہ کا موقف سامنےآگیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور میں جاں بحق ہونے والے مریض کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو منفی آئی یعنی وہ مریض کا شکار نہیں تھا۔ ہنگو کے مریض کو کرونا وائرس کے شک پر اسپتال لایا گیا تھا،میڈیکل رپورٹس میں کرونا وائرس ثابت نہ ہو سکا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کا انتقال شدید بخار کے باعث ہوا۔
Regarding recent rumours, please note the following. One patient passed away in Hayatabad Medical Complex, Peshawar. He was a suspected case. He was dealt with as per protocols. His test results are awaited. We will keep everyone posted.@ajmalkwazir
#CoronaVirusUpdates— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) March 16, 2020
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتان سے پہنچنے والے 50مشتبہ مریضوں کے نتائج آ گئے ہیں جن میں 26 زائرین کے نتائج مثبت ہیں۔
