Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ‌ روپے کا قانونی نوٹس | زرائع نیوز

شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ‌ روپے کا قانونی نوٹس

لاہور: وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

لاہور کے رہائشی ایڈووکیٹ یاور ذوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا کی تضحیک کی ہے اور ان کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

قانون نوٹس میں شعیب اختر سے 14 روز میں وکلا سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ سابق کرکٹر نے اگر وکلا برادری سے معافی نہ مانگی توان کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ روز پی سی بی کے شعبہ قانون اور اس کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو نااہل قرار دیا تھا جس پر تفضل رضوی نے بھی شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔