Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں بڑھتی مہنگائی، فاروق ستار عوامی مقدمہ لے کر کمشنر کے پاس پہنچ گئے | زرائع نیوز

کراچی میں بڑھتی مہنگائی، فاروق ستار عوامی مقدمہ لے کر کمشنر کے پاس پہنچ گئے

*سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ملاقات اور عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کی درخواست*

*سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ او آر سی کراچی چیپٹر کے انچارج انجینئر کاشف خان،مرکزی او آر سی کمیٹی ممبران و سابق ایم پی اے کامران فاروق اور جمال احمد شامل تھے ڈاکٹر فاروق ستار نے کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر بات کی اور گزشتہ دو ماہ سے کاروبار بند ہونے کے باعث عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا ڈاکٹر فاروق ستار نے تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت سے پریشان افراد کا حال بتاتے ہوئے خاص طور پر درخواست کی کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور عید آنے والی یے کاروبار اور روزگار بند ہونے کے سبب لوگوں کو اشیاء خودونوش میں خصوصی ریلیف کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ آج میں القریش ویلیفیئر ٹرسٹ کے وفد کو بھی اپنے ہمراہ لایا ہوں تاکہ یہ بھی اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں قریش برادری کو بھی اس وقت بے انتہا مشکلات کا سامنا یے۔کراچی کی عوام مجھ پر بھروسہ کر کے اپنے مسائل میرے پاس لاتی ہے میں چاہتا ہوں کہ عوام کے مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو جلد مشکلات کا حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی۔*