منور حسن کی طبعیت بگڑگئی، وینٹ پر منتقل، دعاؤں کی درخواست

جماعت اسلامی کے سابق امیر اور کراچی کے اہم رہنما منور حسن کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے تصدیق کی کہ سید منور حسن اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں، اُن کی گزشتہ کئی روز سے تشویشناک ہے، آج ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاکہ انہیں مصنوعی سانس فراہم کیا جائے۔
اہل خانہ اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منور حسن صاحب کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ سید صاحب کو شفا عطا فرمائے اور اُن پر اپنی رحمتوں کا خصوصی نزول فرمائے۔
قبل ازیں گیارہ جون کو حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی تھی کہ سید منور حسن صاحب کو آئی سی یو میں داخل کیا ہے۔ دوائیں اور ضروری علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مستقل نگرانی اور رابطے میں ہے۔ سید صاحب کی صحت کے لیے جو ممکن ہوا انشاءاللہ کیا جائے گا۔ اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
