Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایان کے بیرونِ ملک جاتے ہی پی پی رہنماء بولنے لگے | زرائع نیوز

ایان کے بیرونِ ملک جاتے ہی پی پی رہنماء بولنے لگے

لاہور: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی کا کہناہے کہ شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو سب کچھ اُگل دیں گے۔

بلوکی پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پناہ لیں یا کہیں اور جاکر بیٹھیں انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا اور ان سمیت جس نے بھی اربوں روپے کی لوٹ مار کی انہیں عدالتوں اور عوام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جب تک ماڈل ایان علی جیل میں تھی تو پیپلزپارٹی کے تمام رہنماؤں کی زبانوں پر تالے لگے تھے اور ماڈل کے بیرون ملک جاتے ہی سی ڈی بیچنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں اور چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ کچھ بھی کہیں ہم نے ملک سے چور، لٹیروں اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کرنے کا عزم کررکھاہے، شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو سب کچھ اُگل دیں گے،