کےڈی اےایمپلائزیونین کا ہنگامی اجلاس
کراچی(نمائندہ خصوصی)کےڈی اے ایمپلائز یونین کا مطالبہ ہے کہ کوویڈ ویکسینشن کو جواز بناکر کے۔ ڈی۔ اے ملازمین کی تنخواہیں نہ روکیں جائیں اس حواکےسےکے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقدکیا گیاجس میں یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف ۔صدر ندیم کھوکھراور ڈپٹی جنرل سیکر یٹری قمر عباس موجود تھےَ۔
اس موقع پر یونین کے چیئرمین محمدعبدالمعروف نے کہا کہ کے۔ ڈی۔ اے ملازمین کی ماہ اگست کی تنخواہ کو ویکسینشن کا جواز بناکر نہ روکا جائے اور کے۔ ڈی۔ اے ملازمین کو کم از کم دو مہینے کی مہلت دی جائے تاکہ ادارے کے تمام ملازمین ویکسینشن کے عمل کو مکمل کرسکیں اس وقت ادارے کے تیس سے چالیس فیصد ملازمین نےویکسینشن کرالی ہیں لہذا کے ڈی اے ایمپلائز یونین وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سند ھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن سے مطالبہ کرتی ہے کہ ماہ اگست کی تنخواہ ویکسینشن کی وجہ سے نہ روکی جائے اس سلسلے میں کم از کم دوماہ کا وقت دیاجائے۔