کراچی کا میئر، ڈپٹی میئر نسلی اور دو دانت کے ہوں‌ گے، فاروق ستار

کراچی کا میئر، ڈپٹی میئر نسلی اور دو دانت کے ہوں‌ گے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو نوجوان نئے چہروں کی ضرورت ہے کیونکہ پرانے چہرے فنڈز نہ ہونے پر عہدہ نہیں چھوڑتے اور تنخواہ باقاعدگی سے لیتے ہیں۔

کراچی کے پی آئی بی گراؤنڈ میں منعقدہ یکجہتی قوامی کی تقریب میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ اُن کا پروگرام کسی کو اون یا آف کرنے کے لیے نہیں بلکہ کراچی کو اوون کرنے کے لیے تھا۔ انہوں نے بولا کہ اب وقت چاکنگ سے بہت دور جاچکا اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، دلوں میں ہونے والی چکنگ کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں ہم سے سلیکشن میں سنگین غلطیاں ہوئیں، جس کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑا، مستقبل میں کراچی کے لیے دو دانت کا نسلی میئر، ڈپٹی میئر اور تمام منتخب نمائندگان کو میدان میں لائیں گے، جو اپنے شہر اور حق کے لیے لڑیں گے اور پرانوں کی طرح صرف اپنی تنخواہ سیدھی نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب ایسا نہیں ہوسکتا کہ باہر کا کوئی آدمی آئے اور ووٹ لے کر وزیراعظم بن جائے، کراچی سے کراچی کا وزیراعظم ہی منتخب ہوگا۔

انہوں نے تقریب میں شرکت پر سیاسی رہنما، معروف شخصیات اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو نہیں آئے اُن کے لیے ہمارے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں، ہم سب کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے کیونکہ شہر اور اس کے لوگوں کو طویل المدتی اتحاد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ فاروق ستار کی جانب سے تمام جماعتوں بشمول مہاجر دھڑوں کو شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا، پی ایس پی، ایم کیو ایم پاکستان اور حقیقی سمیت کسی بھی مہاجر سیاست کرنے والی تنظیم نے شرکت نہیں کی جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی اور فیصل رضا عابدی شریک ہوئے تھے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews

اپنا تبصرہ بھیجیں: