اسموگ سے نمٹنے کے ہنگامی اقدامات، پنجاب میں ہفتے کے تین دن اسکول و دفاتر بند رکھنے کا اعلان
پنجاب حکومت نے اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں تین روز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔
27 نومبر سے 15 جنوری تک اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد جاری رہےگا، لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔