پرنسپلز کونسل سندھ کا خصوصی اجلاس گورنمنٹ نیشنل کالج میں ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرنسپلز کونسل سندھ کا خصوصی اجلاس پیر 21 مارچ کو گورنمنٹ نیشنل کالج میں ہوگا
کنوینر پرنسپلز کونسل سندھ پروفیسر عزیر احمد مدنی نےکہاکہ اجلاس میں کالجز کو درپیش مسائل خصوصی طور سےمختلف مضامین میں اساتذہ کی کمی کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی عملہ کی کمی کالجز کو داخلہ کی مد میں ملنے والی رقم کے روکے جانے سے مالی مشکلات اور ایسوسی ایٹ ڈگری سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی
