پاکستان کے نوجوان معروف یوٹیوبر اور بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان جی والدہ انتقال کرگئیں۔
صدیق جان نے والدہ کے انتقال کی دکھ بھری خبر سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ‘میری والدہ، میری جان، میرا سب کچھ، ہمیں چھوڑ کر ہمیشہ کیلیے چلی گئیں’۔
صدیق جان نے دکھ بھرے انداز میں اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں، میری جان، یہ کیا کیا؟
انا للہ وانا الیہ راجعون
میری والدہ، میری جان، میرا سب کچھ…
ہمیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلی گئیں 💔
میری ماں، میری جان… یہ کیا کیا؟؟؟— Siddique Jan (@SdqJaan) December 2, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے صدیق جان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اہل خانہ کیلیے صبر اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلیے دعا کی۔
