Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ہجرت کی صورت میں بڑھنے والی آبادی کا شمار نہیں لگایا جاسکتا، سعید غنی |

ہجرت کی صورت میں بڑھنے والی آبادی کا شمار نہیں لگایا جاسکتا، سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈز کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

 داٶد انجینٸرنگ یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہمیں کراچی کے مساٸل حل کرنے کیلٸے سب کو آن بورڈ لینا چاہیے، گنجان آبادی سے بچنے کیلئے مزید شہروں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے، ہجرت کی صورت میں بڑھنے والی آبادی کا شمار نہیں لگایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کو کافی مسائل درپیش ہیں اور ہماری کوشش ہے انہیں حل کریں،  بدقسمتی سے شاید جس سنجیدگی کے ساتھ مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیئے تھی وہ نہیں دی گئی۔