Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائوس میں شاہانہ اخرجات!ایئرفریشنرز پر ہی لاکھوں روپے اڑ گئے | زرائع نیوز

سندھ ہائوس میں شاہانہ اخرجات!ایئرفریشنرز پر ہی لاکھوں روپے اڑ گئے

کراچی:سندھ ہائوس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی ۔

اس رپورٹ کے مطابق سندھ ہائوس اسلام آباد میں ایئر فریشنر اور فیومیگیشن پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے، وال فریم 9 لاکھ روپے کا خریدا گیا جبکہ تزین وآرائش اورمرمت کے دوران سندھ ہائوس کی گاڑیوں کے فیول کی مد میں 1 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہائوس کے زیرِ استعمال نہیں ہیں۔سندھ ہائوس اسلام آباد میں تکیوں اور کمبل کی خریداری پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے، دیگر صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو سندھ ہائوس میں بھرتی کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق گورنر، وزیرِ اعلی اور دیگر کے کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر 7 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

سندھ ہائوس اسلام آباد میں 1 پردے کی دھلائی 7500 روپے میں، 6 لاکھ روپے تمام پردوں کی دھلائی پر خرچ ہوئے، صفائی کے لیے 5 لاکھ روپے کا ڈیٹرجنٹ پاوڈر الگ خریدا گیا۔