Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آپ سیٹ سنبھالیں، میں گاڑی چلاؤں گا، کریم سی ای او | زرائع نیوز

آپ سیٹ سنبھالیں، میں گاڑی چلاؤں گا، کریم سی ای او

کراچی(روزنامہ اوصاف)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم کو بطور اعزازی سی ای او جوائن کرلیا ہے۔

کریم کے سی او کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کریم کیساتھ بطور سی ای او منسلک ہو گئے ہیں۔کریم کے سی ای او نے وسیم اکرم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ مجھے ہدایت دیں گے۔

 پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم اکرم اور کریم انتظامیہ کے درمیان اس ضامن میں باقاعدہ معاہدہ طے پا چکا ہے اور وسیم اکرم نے کنٹرکٹ بھی سائن کرلیا ہے۔

ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے پاکستان میں کریم کے مالک جنید نے وسیم اکرم کی صلاحیتوں اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ آفر پیش کی ہو۔تاہم وسیم اکرم کے لئے یہ پوزیشن اعزازی ہی ہوگی کیونکہ وسیم اکرم اپنے معمول کے شیڈول سے ہٹ کر یہ ذمہ داریاں روز نہیں نبھا سکیں گے۔