کراچی میرا تھون کے سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

کراچی:کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرصدارت چوتھی کمشنر کراچی میرا تھون کے سلسلے میں ایک اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل کمشنر دارول ظہرانی ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن سعید لغاری ADC1 ساوتھ تبریز جان مری اسسٹنٹ کمشنر پیرل چانڈیو کوارڈینیٹر غلام محمد خان، خالد جمیل شمسی، احمر پاشا، شمس الضحیٰ، جمیل ہوت نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے اس موقع پر کمشنر کراچی نے اراکین اجلاس کو ہدایت کی کے وہ میراتھون کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں تیز کر دیں اور 25 دسمبر بروز اتوار کو کمشنر کراچی کی زیرقیادت آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے وابستہ ٹیکنیکل کمیٹی کے افراد میراتھون کے روٹ کا دورہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: