Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شوہر کی عمر ،ریحام نے خاتون کو کھری کھری سنادیں | زرائع نیوز

شوہر کی عمر ،ریحام نے خاتون کو کھری کھری سنادیں

لندن :شوہر کی عمر کے حوالے سے ٹرولنگ کرنے پر ریحام خان نے خاتون صارف کو کھری کھری سنادیں۔

ریحام خان کی تیسری شادی کے بعد سے اْن کی اور اْن کے شوہر کی عمر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ایسی ہی ایک مثال شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے شوہر مرزا بلال کی عمر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا ہے۔

ریحام خان نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے جس پر ایک خاتون صارف کا پوچھنا ہے کہ اْن کا شوہر کہاں سے 36 سال کا لگتا ہے؟۔

ریحام خان نے خاتون کے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو جاب پر پہلے دن کا مطلب بھی پوچھنا چاہیے، کچھ لوگ کم عمری سے جاب کرنا شروع کر دیتے ہیں، مفت کے برگر نہیں توڑتے۔