Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
افغان صوبے بدخشاں میں بم دھماکا، پولیس چیف سمیت 3 افراد ہلاک | زرائع نیوز

افغان صوبے بدخشاں میں بم دھماکا، پولیس چیف سمیت 3 افراد ہلاک

کابل :افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں بم دھماکے سے صوبائی پولیس چیف سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق بدخشاں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب گاڑی میں بم دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔طالبان کے ہائرایجوکیشن کے وزیر نے کہا ہے کہ چاہے وہ ہم پر ایٹم بم بھی گراتے ہیں تو ہم خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم کو روکنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا عالمی برادری کی جانب سے پابندیوں کے لیے تیار ہیں ،طالبان نے افغانستان میں غیر سرکاری تنظیموں کو احکامات جاری کیے تھے کہ وہ خواتین کو ملازمت دینے سے روک دیں،تاہم طالبان نے غیر ملکی خواتین کارکن کے حوالے سے اپنے ہدایت کی وضاحت نہیں کی تھی۔

افغان طالبان نے حجاب سمیت خواتین ملازمین کے لیے مناسب ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے کے فیصلے کو جواز بنایا اور فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والی تنظیموں کے لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دی ہے طالبان کے اس اقدام کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی اور اس فیصلے سے امداد کی فراہمی پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

طالبان کا یہ فیصلہ ملک میں خواتین کی آزادی اور حقوق کو محدود کے ضمن میں آتا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے اتوار کو افغانستان میں خواتین کو مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے سے روکنے کے طالبان کے فیصلے کی مذمت کی تھی ،بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین، انسانی امداد اور افغان عوام کی بنیادی ضروریات کے سب سے بڑے فراہم کنندگان میں سے ایک کے طور پر، بین الاقوامی انسانی قوانین اور اصولوں کا احترام کرنے کے اپنے عزم کے تحت طالبان سے فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

.بیان میں مزید کہا گیا تھاکہ یورپی یونین اس فیصلے کے افغان عوام کو امداد جاری رکھنے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گی۔مزید برآں 3 غیر ملکی امدادی تنظیموں نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ افغانستان میں اپنا کام معطل کر دیں گی، طالبان کی جانب سے تمام غیر سرکاری تنظیموں کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی خواتین ملازمین کو کام کرنے سے روک دیں۔